• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھمکیاں اور مار کھانانہیں چاہتا، اداکار عمران خان کا تنازع پر تبصرے سے انکار

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی اداکار عمران خان نے کہاہے کہ وہ دھمکیاں اور مار کھانانہیں چاہتے، اپنے خیالات اپنے پاس ہی رکھیں گے۔ بھارتی اداکار نے کرن جوہر کی فلم’’ اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز کے سلسلے میں جاری تنازع کے حوالے سے کہا کہ ان کے کئی خیالات ہیں مگر وہ سمجھتے ہیں کہ اگرانہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تو لوگ ان کے گھر کو آگ لگا دیں گے۔
تازہ ترین