• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرے انڈیاکیخلاف ریفرنڈم‘عالمی برادری خاموشی توڑے‘اوآئی سی

تاشقند( ایجنسیاں) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی مظالم  کے خلاف قرارداد  منظور کی ہے ‘ وزارئے خارجہ کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض فوجیوں کی جانب سے مسلسل کرفیوکے باوجود کشمیری عوام کے مظاہرے بھارت کے خلاف کھلا ریفرنڈم ہے ، او آ ئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل نے مذمتی قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اس  حوالے سے اپنی خاموشی توڑے اور  اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عمل کرائے‘ قرار داد کے مطابق وزرائے خارجہ کونسل نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں چھ ہزار اجتماعی قبروں کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں ‘تاشقند میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزارئے خارجہ کی کونسل کا 43 واں اجلاس ہوا‘اجلاس میں وزارئے خارجہ کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان حریت رہنما برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد ہونے مظاہرے بھارت کے خلاف ریفرنڈم ہیں ‘بھارتی قابض افواج نے ان مظاہروں کو روکنے کے لئے ظلم وبربریت کا بازار گرم کررکھا ہے ٗاسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل نے کہاکہ کرفیو کے بہانے کشمیری عوام کا بہیمانہ قتل، غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے، کشمیری رہنماؤں کی گرفتاریاں ، پیلٹ گن کے ذریعے نہتے عوام کو زخمی اور تاعمر بینائی سے محروم کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے‘وزرائے خارجہ کونسل نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دینے کی بھارتی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے ایک قرارداد بھی منظور کی جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کی جانب سے حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت بھی کی گئی۔
تازہ ترین