• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ ، فوجداری عدالت نے 6دہشتگردوں کو سزا ئیںسنا دی

جدہ (شا ہد نعیم )فوجداری خصوصی عدالت نے جرائم ثابت ہو جانے پر 6سعودی دہشتگردوں کو سزا سنا دی۔ ان میں سے ایک کو گورنر مکہ مکرمہ کو حرم شریف کی زیارت کے موقع پر قتل کی منصوبہ بندی پر خاموشی سادھنے سمیت متعدد جرائم پر 22برس کی سزا دینے کا فیصلہ جاری کیا، سعودی عوام  نے اسے قتل کی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے سامنے یہ ثابت ہوگیا کہ مدعی علیہ اول میں شامل افراد، محکمہ خفیہ کے اہلکاروں اور فوج کے جوانوں کو کافر سمجھتا تھا اس نے ریاست کے والی کی اطاعت سے دستبرداری کا اعلان  کر دیا تھا وہ القاعدہ تنظیم سے منسلک ہونے کیلئے افغانستان جانے کا پروگرام بنائے ہوئے تھا۔ افغانستان میں دھماکہ خیز اشیاء کی تیاری اور تجربات کا ارادہ کئے ہوئے تھا۔ اس پر ایک الزام یہ بھی ثابت ہوا کہ وہ نماز کے بعد مسجد میں محکمہ خفیہ کے ایک افسر کے اغواء کی منصوبہ بندی کر چکا تھا۔ اس نے اس کی تصویر لیکر یمن کی القاعدہ تنظیم کو بھیج دی تھی تا کہ نقص امن کے مقدمات کے قیدیوں کی رہائی کیلئے سودے بازی کی جاسکے۔ اس کی بابت یہ بھی پتہ چلا کہ اس کے ایک ساتھی نے بتایا تھا کہ حرم شریف کی زیارت کے دوران گورنر مکہ مکرمہ کے قتل کی سازش تیار کی لی گئی ہے تاہم اس نے اس کی نہ تائید کی نہ ان کو اس کی اطلاع دی تھی۔ اس پر دہشتگردوں کے ویڈیو اور آڈیو کلپس اور دستاویزات سے بھی ثابت ہوگیا تھا۔ مدعی علیہ دوم کو شورش زدہ علاقے میں جانے، افغانستان سفر کا پروگرام بنانے اور ان کی تابعداری نہ کرنے کا الزام ثابت ہو جائے تو سزا دی جائے گی۔ تیسرے شخص کو 7 برس کے رہنما ابوبکر البغدادی سے بعیت پر 20 افراد کے ساتھ شام سفر کا پروگرام بنانے اور چھٹے کو دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے پر سزائیں سنائی گئیں۔
تازہ ترین