• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور عمران سیاست سے نابلد، اداروں کو توڑنے جوڑنے میں لگے ہیں، خورشیدشاہ

اسلام آباد (ایجنسیاں)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پالیسیوں سے وفاق اورحکومت کو خطرہ ہے‘ حساس معاملات پر خبریں لیک اور اپنی فوج کو کمزور کر کے حکومت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا‘ دو ہفتوں بعد بھی حساس خبر کو افشاء کرنے والے کو نہ پکڑے جانے پر حیرت ہے‘ نوازشریف اور عمران خان سیاست سے نابلد اور اداروں  کو توڑنے جوڑنے میں لگے ہوئے ہیں‘اسلام آبادسیل ۜکرنے سے دنیا کو غلط تاثر جائے گا ۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ خورشیدشاہ کا کہناتھاکہ حکومت جاگ پنجابی جاگ کی سیاست سے باہر نکلے اور وفاق کی سیاست کرے تاکہ ایک صوبہ اور ایک شہر نہیں بلکہ پورا ملک مضبوط اور طاقتور بن سکے‘ اپوزیشن کے سینیٹ میں پیش کردہ پاناما بل میں ہر وہ شخص ہے جس نے کرپشن کی ہے ، حکومت کا قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا بل بدنیتی پر مبنی ہے‘ حکومت 2018کے الیکشن میں پھر دھاندلی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
تازہ ترین