• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر اور مصطفیٰ کمال کے الزامات کو دیکھ رہے ہیں،وزیر اعلیٰ

کراچی(سید محمد عسکری ) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ اور مصطفی کمال نے ایک دوسرے پر سنگین نوعیت کے الزام لگائے ہیں ، بلدیہ فیکٹری سمیت دیگر معاملات پر پہلے ہی تحقیقات جاری ہیں جمعرات کو التمش انسٹی ٹیوٹ اف ڈینٹل میڈیسن کے جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کو فعال کرنے پر توجہ دے رہے ہیں ، اس حوالے سے کچھ قانونی مسائل ہیں جن کے لئے وفاقی حکومت اور وفاقی ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیرمین سے رابطے میں ہیِ مسائل جلد حل کرلئے جائیں گے ،، وزیر اعلی کا کہناتھا شہر میں کام کروارہے ہین کچھ عرصے میں شہریوںکو کام نظر آئے گا، وزیر اعلی سندھ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور پاک سرزمین پارٹی کے رہ نما مصطفی کمال کے ایک دوسرے پر الزامات کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ،، فی الحال ان بیانات کو دیکھ رہے ہیں ،جبکہ بلدیہ فیکٹری سمیت دیگر معاملات پر پہلے ہی تحقیقات جاری ہیں ، وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ ایف بی ار نے بلدیات اور ایکسائز کے ملازمین کے انکم ٹیکس کی مدد میں چھ ارب سے زائد کی کٹوٹی کی ہے جس پر وفاقی حکومت سے بات کی ہے اوراسحاق ڈار کو خط بھی لکھا ہے ۔
تازہ ترین