• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارت سے سفارتی سطح پر شدید احتجاج کیا ہے اور باور کرایا ہے کہ سیز فائز کے معاہدے پر دونوں فریق عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں۔ جمعرات کو پاکستان میں متعین بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور اس صورتحال پر باضابطہ طورپر احتجا ج ریکارڈ کرایا گیا اور بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث کنٹرول لائن کے قریب آبادی کے معصوم اور بے گناہ افراد کی شہادتیں ہو رہی ہیں اس موقع پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی مسلسل جاری ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے رواں سال 90 مرتبہ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں ۔ 
تازہ ترین