• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قا ئمہ کمیٹی کا گرینڈ حیات ہو ٹل کی غیرقانونی لیز پر اظہار تشویش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے کا بینہ سیکرٹر یٹ نے گرینڈ حیات ہو ٹل کی غیر قانونی لیز پر تشویش اور نا راضگی کا اظہار کرتےہوئے وزارت کیڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس پراجیکٹ میں شہر یوں اور اوورسیز پا کستانیوں کی لگی ہوئی رقم واپس کرانے کیلئے سخت اور فوری اقدا مات کرے۔ یہ ہدایت جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت کمیٹی کی رکن پروین مسعود بھٹی نے کی۔ چیئرمین را نا محمد حیات مصروفیت کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔کمیٹی نے کہا جن لو گوں نے اپار ٹمنٹس خریدے ہیں وہ پریشان ہیں۔
تازہ ترین