• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بیوروکریسی میں کئی اہم عہدوں پر تعینات افسران تبدیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ کی بیوروکریسی میں جمعرات کو بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑکی گئی ہے اور کئی اہم عہدوں پر تعینات افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے، حکومت سندھ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق شکیل منگنیجو کوسیکریٹری داخلہ سندھ ،رمضان اعوان کو ڈائریکٹر فش ہاربر اتھارٹی اور لبنیٰ صلاح الدین کو ممبر صوبائی الیکشن کمیشن مقررکردیاگیا۔محکمہ تعلیم کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کے بعد سیکریٹری کالج کا چارج ریاض میمن کو دے دیاگیاہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ریاض حسین سومرو سے سیکریٹری محکمہ داخلہ کااضافی چارج واپس لیتے ہوئے شکیل احمدمنگنیجو کو سیکریٹری داخلہ مقررکردیاگیاہے جبکہ طویل عرصے سے چھٹی پر رہنے والے سابق سیکریٹری داخلہ سید مصطفی جمال کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،اسی طرح محکمہ تعلیم کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کے فیصلے کے بعد سیکریٹری کالج کا چارج ریاض میمن کودیدیاگیاہے۔رمضان اعوان کو سیکریٹری لائیو اسٹاک سے ہٹاکر ڈائریکٹرفش ہاربر اتھارٹی مقررکردیاگیا،منظورشیخ کو سیکریٹری فارایسٹ اینڈ وائلڈ لائف اوراعجازاحمد منگی کوسیکریٹری آئی پی سی مقررکردیاگیا، ڈائریکٹر جرنل روڈ سیکٹر چرغ الدین ہنگورو کو ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریو نیوکا اضافی چارج دے دیا گیاہے جبکہ لبنی صلاح الدین کو ممبر صوبائی الیکشن کمیشن اتھارٹی مقرر کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین