• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو ٹی وی پر ایک اور شاہکار ”خدا اور محبت “ تہلکہ مچانے کو تیار!!

کراچی (جنگ نیوز)کچھ لوگوں کے لئے خدا محبت ہے اور کچھ کے لئے محبت ہی خدا ہے۔ اس نظرئےے پر مبنی ”جیو ٹی وی “ کی ڈرامہ سیریل ”خدا اور محبت“ آج سے چند برس قبل آن ایئر کی گئی جس کی کہانی اور کردارآج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ اپنے دور میں سپر ہٹ ہونے والی سیریل کا دوسرا سیزن 29اکتوبر کو ”جیو ٹی وی “ سے شروع کیا جائے گا جسے ناظرین ہفتے کی رات8 بجے سے ملاحظہ کرسکیں گے۔ کہانی اور کرداروں کے علاوہ سیریل میں جدید کیمروں کا شاندار استعمال بھی کیا گیا ہے۔ ڈرامے کی کہانی نوجوان لڑکے حماد اور لڑکی ایمان کے گرد گھومتی ہے ۔ حماد مذہب سے نابلد ہے اور حادثاتی طور پر ایک مولوی علیم الدین کی بیٹی ایمان کو دل دے بیٹھتا ہے اور یہیں سے اِن دونوں کی زندگی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ محبت، معاشرتی مسائل ، سنجیدگی ، سسپنس اور حقیقت کے رنگ سے سجی اِس ڈرامے کی کہانی پرائڈآف پرفارمنس یافتہ مصنف ہاشم ندیم کے قلم کا شاہکار ہے۔ سید علی رضا (اُسامہ) اِس کے ہدایتکار جبکہ پروڈیوسر بابرجاوید ہیں۔ ”خدا اور محبت“ کے مرکزی کرداروں میں عثمان پیر زادہ، فردوس جمال ، عمران عباس، سعدیہ خان، حفظہ راشد، افضل خان (ریمبو)، کبریٰ خان، ہمایوں اشرف، ایم عبدالقیوم، سما شاہ، سادون ، ہمایوں افضل اور منازہ عارف شامل ہیں۔
تازہ ترین