• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین: کشمیر کے موضوع پر پاکستانی سفار ت خانہ میں تصویری نمائش

Spainphoto Exhibition On Kashmir Issue
شفقت علی رضا... سفار ت خانہ پاکستان میڈرڈ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آرمی کی جارحیت اور نہتے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و تشدد پر مبنی تصویری نمائش کا اہتمام کیا تاکہ مقامی اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والی برادری کو بتایا جا سکے کہ کس طرح ایک جنت نظیر وادی کو بے گناہ کشمیریوں کے خون سے تر کر دیا گیا ہے۔

نمائش میں رکھی تصاویر چیخ چیخ کر بھارتی حکومت اور ان کی آرمی کی کشمیر میں جاری بربریت اور سفاکی کا پردہ چاک کر رہی ہیں ۔ چاہیے تو یہ تھا کہ ان مظالم کے خلاف اقوام متحدہ اور دوسری بڑی طاقتیں آگے بڑھتیںاور اس مسئلے کو حل کراتیں لیکن اس کے برعکس ان سب کی خاموشی انسانیت کے لئے ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے اور اسی سوال کا جواب نمائش میں آویزاں تصاویر میں صاف نظر آ رہا ہے ۔

نمائش کا افتتاح سفیر پاکستان رفعت مہدی نے کیا اور اپنے خطاب میں انہوں نے مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان کے دو ٹوک موقف کے بارے میںبتایا جبکہ کشمیر کی آزادی کے حوالے سے وزیر اعظم اور صدر پاکستان کے بھیجے گئے پیغامات قونصلرز امتیاز فیروز گوندل اور شہزاد احمد نے سنائے ۔

نمائش میں مسلم لیگ ن اسپین ، فیڈریشن آف پاکستان کے نمائندگان سمیت کشمیری ، پاکستانی اور مقامی کمیونٹی کی خاصی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کشمیر اور سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ کے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعائیں بھی کی گئیں ۔
تازہ ترین