• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Kill A Stray Dog And Get A Gold Coin In Kerala
بھارت میں آوراہ کتوں کو مارنے پر سونے کے سکے انعام میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اعلان بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک اہم کالج کی طرف سے سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا کہ آوارہ کتوں کو ہلا ک کریں اور سونے کا سکہ حاصل کریں۔

کیرالہ میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہری تنگ ہیں ،گزشتہ چار ماہ میں کتوں کے حملوں میں چار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور سات سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ رواں برس سرکاری اسپتالوں میں53ہزار ایسے افراد کا علاج کیا گیا جنہیں کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا تھا۔

مہم میں زیادہ سے زیادہ کتوں کو ہلاک کرنے کی تاریخ دس دسمبر رکھی گئی ہے۔ کالج ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اعلان کا مقصد شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانا ہے ۔

سونے کے سکے کالج کی طرف سے پنچائتوں کے صدر اور میونسپلٹی کے چیئرمین سربراہان کو دیئے جائیں گے جن کے لئے اخراجات باہمی رقوم کو جمع کر کے پورے کیے جائیں گے اور ان کا وزن رقوم کے جمع ہونے پر منحصر ہے۔
تازہ ترین