• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کی گرفتاری و رہائی

Police Arrests Pti Leader Andleeb Abbas
اسلام آباد کے کورنگ روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنان اور پولیس آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کو گرفتار کرلیا، تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

عندلیب عباس لاہور سے 40سے زائد کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد میں داخل ہوئیں تو پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا، اس دوران صوتحال کشیدہ ہوگئی، پولیس شیلنگ کی اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی، پولیس نے عندلیب عباس کو بھی حراست میں لے لیا، کارکنوں نے انہیں چھڑانے کی بھرپور کوشش کی لیکن پولیس انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔ لیکن کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد بھی لاٹھی چارچ اور شیلنگ کی زد میں آگئیں۔
تازہ ترین