• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے جتنا مشورہ مانگا اتناہی دیا ہے، شیخ رشید

I Give Advice To Imran Khan Shaikh Rasheed
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کمیشن کے بجاے سپریم کورٹ کے لارجر بنچ پر اعتماد کا اظہار کردیا ،انہوں نے کہا کہ موجودہ عدالتی بنچ سے ہی کیس کی سماعت چاہتے ہیں،عمران خان نے جتنا مشورہ مانگا اتنا ہی دیا ہے ۔

عمران خان سے بنی گالہ ہنگامی ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم کل دوپہر 2بجے ہر حال میں بنی گالہ سے نکلیں گے، جو نہیں نکلے گا وہ نوازشریف کاساتھی ہوگا ۔

ملاقات کیلئے روانگی سے قبل شیخ رشید نے کہا کہ پرویز مشرف ڈکٹیٹر تھا، مگر آج کے حکمرانوں سے بہتر تھا، سابق صدر پر کرپشن کا الزام ثابت ہوجائے تو وہ سیاست چھوڑدیں گے، ہر حال میں نواز شریف سے نجات چاہتےہیں ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ پرویز خٹک کے قافلے پر ربڑ کی گولیوں کا20 سالہ اسٹاک ختم کیا گیا ،بنی گالہ میں عورتوں پر تشدد کیا گیا ۔
تازہ ترین