بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے جہاں ان سے ایل او سی پربھارتی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق 31اکتوبر کو بھارتی فائرنگ سے نکیال، جندروٹ سیکٹر میں 6 شہری شہید ہوئے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام کرے اور اس کی خلاف ورزیاں بند کرے۔