• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیبیوکے بعد 5وکٹیں حاصل کرنے میں وقت لگا،وہاب ریاض

Some Time To Get 5 Wickets In Test Cricket
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ انہوں نے زیادہ تر میچز یو اے ای میں کھیلے اس لیے ڈیبیو کے بعد اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے میں وقت لگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ شارجہ کی وکٹ پر بولنگ ذرا مشکل ہوتی ہے، وہ کوچ اور کپتان کے پلان کے مطابق بولنگ کرتے ہیں۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈین بیٹسمینوں پر قسمت مہربان رہی، اس کے علاوہ پاکستان کے بیٹسمین اور بولرز توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کر سکے۔
تازہ ترین