• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Aye Dil Hai Mushkil Joins Million Clubs
بہت مشکلوں سے سینما گھروں کی زینت بننے والی پاکستانی اداکار فوادخان، بالی وڈ اداکار رنبیر کپور، ایشوریہ رائے اور انوشکا شرما کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ سوکروڑکلب میں شامل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوادخان کی فلم نے پہلے ہی ہفتے121 کروڑ سے زائد کمائی کی اور پہلے ہفتےمیں 100 کروڑسے زائد کمائی کرنے والی فلموں میں چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔

بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو انتہا پسندی کا نشانہ بنانے کے بعد کرن جوہر کو اپنی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کو ریلیز کرنے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کئی تنازعات کا شکار ہونے کے بعد فلم بھارت ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں شاندار بزنس کر رہی ہے۔
تازہ ترین