• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران صوبے کے حقوق کیلئے لڑیں تو انہیں کپتان مان لیں گے، اسفندیار

Asfandyar Conditional Accepts Imran As Captain
اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ عمران خان صوبے کے حقوق کے لیے لڑیں گے تو وہ انہیں اپنا کپتان مان لیں گے اور ان کے پیچھے ہوں گے۔

چارسدہ میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ وہ پختونوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، اگر صوبائی حکومت توڑی گئی تو وہ سب سے پہلے سڑکوں پر ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کپتان صاحب سے ایک بات کہوں کہ تخت اسلام آباد اور تخت لاہور کے لیے تو آپ اس حد تک جانے کے لیے تیار ہو، اس صوبے کے حقوق کے لیے لڑو، صوبائی حقوق کی لڑائی میںآپ آگے اور میرے کپتان ہوں گے، میں آپ کے پیچھے ہوں گا ، باقی تمہارا اپنا کام، میرا اپنا کام، تمہاری اپنی سیاست میری اپنی ۔۔

انہوں نے کہا کہ اگر صوبے کی بات کرو گے حقوق کی بات کرو گے، سی پیک میں جو تبدیلی کی ہے اس کی بات کرو گے، سی پیک میں وزیراعظم جو خلاف ورزی کررہا ہے اس کی بات کرو گے ہم تمہارا ساتھ دیں گے، ساتھ چلیں گے۔

اسفندیار ولی نے مزید کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، اگر صوبائی حکومت کو خطرہ ہوا تو سب سے پہلے سڑکوں پر ہوں گے۔

اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، اگر صوبائی حکومت کو خطرہ ہوا تو سب سے پہلے سڑکوں پر ہوں گے۔

اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ حکومت اور عمران خان دونوں کو صبر وتحمل سے کام لینا چاہیے، دونوں نے غلطیاں کیں اور دونوں جذباتی تھے، ایک شہر بند کرنے کا اعلان کرتا ہے اور دوسرے نے شہر بندکردیا، پریڈ گراؤنڈ جانے کا فیصلہ پہلے کرلیا جاتا تو لوگوں کو تکلیف نہ ہوتی۔
تازہ ترین