• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایس جی کی رکنیت،متفقہ حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، چین

China Prefers A Set Of General Rules And Consenses For Nsg
چین نے کہا ہے کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ(این ایس جی) کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے ایسا حل تلاش کیا جائے گا جو کہ سب پر لاگو ہو اور اس کے بعد بھارت کی درخواست پر غور کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچیننگ نے دونوں ممالک کے مابین این ایس جی میں بھارت کی شمولیت کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات پر بیان دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں این ایس جی کی توسیع اور متعلقہ معاملات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔مذاکرات میں چین کی نمائندگی وزارت خارجہ کے محکمہ برائے آرمز کنٹرول کے ڈائریکٹرجنرل وانگ چن اور بھارت کی نمائندگی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکرٹری برائے بین الاقوامی سیکیورٹی امور امن دیپ سنگھ گِل نے کی ۔

ترجمان کے مطابق دونوں شخصیات نے این ایس جی کی توسیع اور دیگر آرمز کنٹرول کے معاملات پرتعمیری اور بامعنی گفتگو کی ۔ بھارت کی این ایس جی میں شمولیت کے حوالے سے چین کا موقف بالکل واضح اور مستقل ہے ۔

چین این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کی جانب سے این ایس جی میں شمولیت کی خواہش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، ہمارا یہ موقف ہے کہ اس حوالے سے شفاف اور واضح طریقہ کار اختیار کیا جائے ،ہمیں ایسا بلا امتیاز حل تلاش کرنا ہے جو کہ غیر جانبدارانہ طور پر این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے تمام ممالک پر لاگو ہو سکے ۔
تازہ ترین