• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،7دن کی کسر ایک ہی دن میں پوری

Pakistan Stock Market Up
ہنڈرڈ انڈیکس نے 1650 پوائنٹس گرنے میں ہفتہ لگایا اور 1400 پوائنٹس سے واپسی صرف ایک دن میں کردی،سات دن کی کسر ایک دن میں پوری کردی۔

سات دن میں ساڑے 16سو پوائنٹس کی کمی کو ایک ہی دن میں 1400 پوائنٹس اضافے نے پورا کردیا ،عمران خان کے یوم تشکر منانے کے اعلان پر حصص بازار میں زبر دست تیزی رہی۔

وہ سرمایہ کار جو دھرنے کی خبروں پر محتاط ہوکر مارکیٹ سے باہر ہوگئے تھے، نئی خبرملنے پر پھر لوٹ آئے، سات روز میں ہنڈریڈ انڈیکس 1650 پوائنٹس گرا تھا، جسے واپس ہونے میں محض ایک خبر کا انجکشن ہی کافی رہا ۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کے مطابق عمران خان کی خبر کے ساتھ پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہونے اور پاکستانی معیشت پر اعتماد کی خبر نے حصص بازار کے سرمایہ کاروں کو متحرک کردیا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1406 پوائنٹس اضافے سے 41ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
تازہ ترین