• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی کمیشن کا قیام بہت بڑی کامیابی ہے، عمران خان

Judicial Commission Is A Achievement Imran Khan
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالتی کمیشن کا قیام بہت بڑی کامیابی ہے، جو بھی فیصلہ آیا تسلیم کروں گا،آج پاکستان کی نئی تاریخ بنی ہے، سپریم کورٹ نے وقت نہیں دیا، پرسوں سے تلاشی شروع ہونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت خوش ہوں، کل ہم جشن منائیں گے ،آج کے فیصلے سے لوگ ابھی غصے میں ہیں، انہیں کل سمجھاؤں گا کہ ہم نے کیا کچھ حاصل کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفت گوکرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے ٹی او آرحکومت نہیں مان رہی تھی، اس حوالے سے اب سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کل غلط اطلاع ملی تھی کہ 2 کارکن شہید ہوئے، دونوں کارکن زخمی ہیں، سپریم کورٹ نے نیب کو کہا کہ 6 مہینوں سے یہ کام کیوں نہیں کیا،عوام کے پریشر کی وجہ سے انصاف ملتاہے،ساؤتھ کوریا میں بھی لاک ڈاؤن ہے، کوئی آنسوگیس کی شیلنگ نہیں ہوئی۔

عمران خان کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ قبول ہوگا، جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر تکلیف ہوئی لیکن قبول کیا،الیکشن میں دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا،سپریم کورٹ کا کمیشن جو بھی فیصلے کرے گا قبول ہوگا،انہوں نے مطالبہ نہیں مانا اس لیے 126 دن کا دھرنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ووٹ بینک کا غلام نہیں، ووٹ بینک کی پروا نہیں کرتا، اپنے ضمیر کے مطابق چلتا ہوں،اس کمیشن کے پاس انویسٹی گیشن کا اختیار ہے،شیخ رشید نے جیسے گاڑی پر چڑھ کر سگار لگایا میں ان کا ایکسٹرا فین بن گیا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے طاقت 2نومبر کو دکھانی تھی، پنڈی جلسہ تو وارم اپ میچ تھا،ہم 7 مہینے سے پاناما پر کمیشن چاہ رہے تھے،پنڈی جلسہ نیٹ پریکٹس تھا۔
تازہ ترین