بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی سرکار بھارتی فوجی کی رہائی کے لیے پاکستانی وزارت خارجہ سے رابطہ کرے گی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی چندو بابو لال 29ستمبر کو غلطی سے کنٹرول لائن پار کرگیا تھا جسے پاک فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی فوجی کے پاکستان کی تحویل میں ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ایسے کسی واقعے کا انہیں علم نہیں ہے۔