• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برہان انٹرچینج پر کارکنان پر ایکسپائر شیلز برسائے گئے، مشتاق غنی

Expired Shells Thrown On Workers At Burhan Interchange Mushtaq Ghani
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت مشتاق غنی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں پر برہان انٹرچینج پر ایکسپائر شیلز کی بارش کی گئی۔ تحریک انصاف نے آئین کی خلاف ورزی نہیں کی۔ پاکستان کا امن عزیز ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان خیبرپختونخوا حکومت مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پارٹی کارکنوں پر وحشیانہ تشدد کیا گیا۔ تین دن تک خیبرپختونخوا سے کوئی شخص پنجاب کی سرحد پار نہ کرسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ برہان انٹرچینج پر کارکنوں پر ظلم کی انتہاء کی گئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے ان پر ایکسپائر شیلز فائر کئے جس کی گیس سے کارکن اندھے پن اور کینسر میں مبتلا ہو سکتے تھے۔

مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبہ سے کبھی تعصب کی آواز نہیں اٹھی۔ وزیر اعلی نے صرف اپنی بات کی تھی کہ وہ پختون ہیں اور ہر صورت اسلام آباد جائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹر وے پر تحریک انصاف کا کوئی کارکن جاں بحق نہیں ہوا۔ عمران خان لاشوں کی سیاست کرنے والوں سے نفرت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کل پارٹی کارکن دوبارہ جمع ہوکر یوم تشکر کے لئے اسلام آباد روانہ ہونگے۔
تازہ ترین