• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ، جہانگیر ترین نا اہلی کی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی

Hearing Khan Jahangir Tareen Disability Applications Today
عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کی درخواستوں سمیت پاناما لیکس سے متعلق تمام درخواستوں کی سماعت آج الیکشن کمیشن میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان آج عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کے لیے اسپیکر کی جانب سے بھیجے گئے ریفرینسز کی سماعت کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن عمران خان جہانگیر ترین نا اہلی ریفرینسز کی سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کیے ہوئے ہیں ۔

جہانگیر ترین اور عمران خان نا اہلی کے علیحدہ علیحدہ ریفرینسز طلال چوہدری سمیت ن لیگ کے اراکین اسمبلی نے دا ئر کیے تھے۔ الیکشن کمیشن آج پانامہ کے معاملے پر وزیر اعظم کی نا اہلی کی در خواستوں کی سماعت بھی کرے گا۔
تازہ ترین