• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکر منا رہی ہے

Pakistan Tehreek Insaaf Celebrates Thanks Giving Day
پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد لاک ڈاؤن کی کال واپس لینے کے بعد آج یوم تشکر منا رہی ہے۔عدالت کے بتائے ہوئے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری ، عمران خان نے جلسہ گاہ کا دورہ بھی کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج منعقد ہونے والے جلسے کے لیے اسلام آباد کی انتظامیہ نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے ۔

اسلام آباد لاک ڈاؤن کی کال کے باعث پنجاب میں بند کی جانے والی تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کی کارروائی کے بعد عمران خان نے دھرنے کی کال واپس لے کر جلسے کا اعلان کیا تھا۔
تازہ ترین