• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : 10 ماہ کے دوران فائرنگ سے411 افراد ہلاک

411 People Killed In Karachi Firing Over 10 Months
رواں سال کے دس ماہ کے دوران شہر میں فائرنگ کے واقعات میں411افراد ہلاک ہوئے،دس ماہ کے دوران شہری تقریباً22ہزار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے،ملزمان نے اس سال کے پہلے دس ماہ کے دوران شہریوں سے28ہزار سے زائد موبائل فون چھینے اور چوری کیئے ،بھتے کی91اور اغواہ برائے تاوان کی18وارداتوں کے علاوہ سال میں12بینک ڈکتیاں بھی کی گئیں۔س

ی پی ایل سی کی جانب سے یکم جنوری سے31اکتوبر2016 تک مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق سال2016کے پہلے دس ماہ کے دوران شہر میں فائرنگ کے واقعات میں411افراد قتل ہوئے۔سب سے زیادہ  ہلاکتیں ماہ جون میں ہوئیں جنکی تعداد50ہےجبکہ جنوری میں27،فروری میں34،مارچ میں29،اپریل میں46،مئی میں47،جولائی میں49،اگست میں45،ستمبر میں45اور اکتوبر میں39ہلاکتیں ہوئیں۔

پولیس کے تما م تر دعوؤں کے باجود اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہیں ہو سکیں،رواں سال کے دس ماہ کے دوران ملزمان نے شہریوں کو 14ہزار42گاڑیوں اور20ہزار 478موٹر سائیکلوں سے محروم کیا۔ موبائل فون چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا اور اس سال  28ہزارموبائل فونز سے شہریوں کو ہاتھ دھونا پڑا جن میں سے 13ہزار102 موبائل فون چھینے گئے جبکہ15ہزار636موبائل فون چوری کیئے گئے،سب سے زیادہ موبائل فون جنوری میں چھینے گئے جنکی تعداد 15سو93ہے۔

سال رواں میں اغواہ برائے تاوان کے 18واقعات رجسٹرڈ ہوئے،اغوا برائے تاوان کے سب سے زیادہ واقعات فروری میں ہوئے جنکی تعداد6ہے۔دس ماہ کے دوران بھتے کی 91وارداتیں ہوئیں،سب سے زیادہ وارداتیں ماہ  اگست میں ہوئیں جنکی تعداد17ہے۔س

ی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق 2016میں بینک ڈکیتی کی12وارداتیں ہوئیں،سب سے زیادہ جنوری اور اپریل میں 3,3واردتیں کی گئیں۔
تازہ ترین