• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sharjah Test Pakistan Bating On Fourth Day
شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار ہے، آج کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 87رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی۔، اظہر علی45 اور سرفرازاحمد19رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

شارجہ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلی اننگز میں 337 رنز بنا کر 56 رنز کی برتری حاصل کر لی۔پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں281 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

کریگ بریتھ ویٹ نے پاکستان کے خلاف پہلی اور کیریئر کی پانچویں سنچری اسکور کی۔ وہ 142رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ وہ بیٹ کیری کرنے والے ویسٹ انڈیز کے پانچویں بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے318گیندوں کا سامنا کیا ۔ ان کی اننگز میں 11چوکے شامل تھے۔

پاکستان نے 56رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی لیکن ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں نے غیر ذمہ داری سے وکٹیں گنوائیں۔ ویسٹ انڈین کپتان ہولڈر نے 17رنز پر سمیع اسلم، اسد شفیق اور یونس خان کی وکٹیں حاصل کرکے پاکستانی ٹیم کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ کپتان مصباح الحق کا اسٹروک صورتحال کے مطابق خود کشی کے مترادف تھا۔

گذشتہ روزٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے دوسری اننگز میں چار وکٹ پر87رنز بنائے تھے۔ اظہر علی پہلی اننگز میں صفر پر آئوٹ ہوئے تھے۔ وہ45 اور سرفراز احمد19رنز بناکر ناٹ آئوٹ تھے۔ پاکستان کی برتری31رنز کی ہے اور اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔
تازہ ترین