• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں پولیس مقابلہ، 3مبینہ ٹارگٹ کلر ہلاک

Suspected Target Killer Shot Dead In Hyderabad Police Encounter
حیدرآباد میں ہونےوالے مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان مارےگئے۔ملزمان کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کاتعلق لیاری گینگ وار سے تھا۔

پولیس کےمطابق ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرحسین آباد میںکارروائی کی گئی۔ اس دوران ملزمان اور پولیس کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مارے جانے والے ملزمان کی شناخت نجیب ،اکبر اور ہمایوں کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کاکہناہےکہ ملزمان نے کراچی میں سنگین وارداتوں ملوث تھے،ان کے قبضےسے اسلحہ اورگولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
تازہ ترین