• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محتسب کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں پر صدارتی فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، سلمان فاروقی

اسلام آباد( طاہر خلیل) وفاقی محتسب سلمان فاروقی اوروفاقی ٹیکس محتسب چوہدری عبدالرئوف نے واضح طور پر کہاہے کہ قانون کے تحت کوئی سرکاری ادارہ وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف اپیل پر صدر مملکت کے حتمی فیصلے کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کرسکتا، انہوں نے کہاکہ وزارت قانون اورکابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں تمام وفاقی اداروں کو وضاحتی نوٹس جاری کردئیے ہیں کہ کہ محتسب کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر کوئی سرکاری ادارہ صدارتی فیصلے کو کہیں چیلنج نہیں کرسکتا، تاہم عام آدمی کو عدالت جانے سے نہیں روکا جاسکتا۔ اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عبدالرئوف عالم نائب صدر ظفر بختاوری، نعیم صدیقی اوردیگر عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ محتسب ادارہ تاجر برادری کی شکایات چیمبرز کے دفاتر میں سن کر موقع پر ہی ازالہ کرے گا۔سلمان فاروقی نے کہاکہ اسلام آباد میں فیڈریشن کے دفتر کا قیام خوش آئند ہے۔ محتسب ادارے کے ذریعے لوگوں کے مسائل کسی خرچے کے بغیرحل کئے جارہے ہیں۔
تازہ ترین