ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواران سردار عبدالقادر خان کھوسہ اور شاہد حمید چانڈیہ کی بھاری اکثریت سے کامیابی عوام اور ارکان کا مسلم لیگ ن پر بھرپوراعتماد کا واضح مظہر ہے اور مسلم لیگ ن کی جیت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازی خان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والے مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ، رکن صوبائی اسمبلی مسز نجمہ ارشد ، سمیرانصاری، حنیف خان پتافی ، اسامہ عبدالکریم ، انس عبدالکریم ، شیخ لیاقت علی رفیق ، میر مرزا خان تالپور کے علاوہ نو منتخب مئیر شاہد حمید چانڈیہ اور ڈپٹی مئیر شیخ اسرار احمد بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ ن میونسپل کارپوریشن کے ارکان کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر حامیوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔