• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وہ ایشوز اور مسائل جن پر کئی کئی کتابیں لکھی جا سکتی ہیں آپ ان کو محض چند لفظوں میں لکھ کر دریا کو کوزے میں بند کر دیتے ہیں ۔یہ فن آپ نے کہاں سے سیکھا ؟اور ـ’’بڑاآدمی ‘‘کی کہانی کے توسط سے میراآپ سے سوال ہے کہ آدمی کیسے بڑابن سکتا ہے ؟
(شاہد قیوم/لاہور)


مبشر علی زیدی
میرے پاس کوئی فن نہیں، ٹوٹے پھوٹے الفاظ ہیں جن سے دل کی بات کہ دیتا ہوں۔ میڈیا سے تعلق ہے شاید اس لیے کم لفظوں میں بات مکمل کرنا آگئی ہے۔ کہانی بڑا آدمی کا پیغام یہ ہے کہ شاہی خاندان میں پیدا ہوجانے سے کوئی بڑا آدمی نہیں بن جاتا۔ اس کے لیے اسکول جانا پڑتا ہے اور دل لگا کر پڑھنا پڑتا ہے۔ یہ کم از کم شرط ہے۔ ہر وہ بچہ جو اسکول جاتا ہے، میرے لیے شہزادہ ہے۔
تازہ ترین