• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔میرا بیٹا سیکنڈ ایئر ایف ایس سی پری انجینئرنگ کا طالبعلم ہے میٹرک میں اُس کے نمبر94% ہیں،وہ سائنس کے مضامین فزکس، کیمسٹری اور میتھس میں بہت اچھا ہے ، آپ کا مشورہ چاہئے کیا وہ انجینئرنگ کے شعبے میں جائے یا کمپیوٹر سائنس کا انتخاب کرے؟
(بلال شیخ۔لاہور)
ج۔ آپ کے بیٹے نے میٹرک میں اتنے اچھے نمبر حاصل کئے ہیں اور مجھے اُمید ہے کہ وہ ایف ایس سی میں بھی اچھے نمبر حاصل کرے گا،پاکستان اور بیرون ملک وہ انجینئرنگ یا کمپیوٹر سائنس میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتا ہے جس میں سوفٹ ویئر انجینئرنگ، میکاٹرونکس انجینئرنگ،الیکٹرک اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ وغیرہ شامل ہیں۔
س۔ سر مجھے بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کا پاکستان میں اسکوپ بتائیں؟ (ماہ نور چوہدری۔اسلام آباد)
ج۔اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس ایک اہم سبجیکٹ ایریا ہے جو مینجمنٹ اور سوشل سائنسز کا اہم جُز ہے،صرف اس سبجیکٹ ایریا میں ڈگری کرنا ہی کافی نہیں ہوگا جب تک کہ آپ اس سے منسلک کیریئر کا انتخاب نہیں کریں،اس کے علاوہ آپ کو اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کی مخصوص اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا ہوگا جو آپ کو کیریئر میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریگی۔
س۔ سر میں نے بی ٹیک (آنرز) الیکٹریکل کیا ہے اور آگے ایم بی اے کرنے کا خواہشمند ہوں لیکن الیکٹریکل انجینئرنگ اور ایم بی اے میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کر پا رہا،برائے کرم میری مدد کریں۔
(زاہد حفیظ ۔گوجرانوالہ)
ج۔میں آپ کو یہ مشورہ دونگا کہ آپ اپنی ہی فیلڈ میں کچھ عرصہ مزید کام جاری رکھیں اور انڈسٹری کا تجربہ حاصل کریں خواہ وہ بلا معاوضہ ہی کیوں نہ ہو،اس مقام پر ایم بی اے نہ تو آپ کی بنیادی تعلیم سے ملتا ہے اور نہ ہی یہ آپ کے کیریئر کو کوئی خاصی سپورٹ دے سکتا ہے۔
س۔میری بیٹی کے لئے میں آپ سے مشورہ کرنا چاہتی ہوں ،اُس نے ایف ایس سی پری انجینئرنگ کی ہے اور اب وہ بی ایس سوفٹ ویئر کرنا چاہتی ہے،برائے مہربانی مشورہ دیں کہ اُس کے لئے کونسا مضمون موضوع رہے گا؟ ( مہرین جبار۔کراچی)
ج۔ سوفٹ ویئر انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایسے سبجیکٹ ایریاز ہیں جو خواتین کے لئے سب سے زیادہ موضوع ہیں،میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ کی بیٹی کے لئے یہ بالکل صحیح فیصلہ ہوگا۔
س۔میری بیٹی نے بی ایس سی فزکس ڈبل میتھ کے ساتھ فسٹ کلاس اور اس کے بعد ایم ایس سی الیکٹرونکس بھی نمایاں نمبروں سے پاس کیا ہے ،مجھے پاکستان میں اس حوالے سے کوئی فیلڈ نظر نہیں آتی اور اب وہ مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے بیرون ملک جانا چاہتی ہے،آپ کا مشورہ درکار ہے (غلام دستگیر۔لاہور)
ج۔ایم ایس سی الیکٹرونکس ایک مضبوط ایریا ہے جو بہت سے سب ایریاز سے منسلک ہوتا ہے جن کی مانگ پاکستان میں موجود ہے مجھے یقین ہے اگر آپ کی بیٹی ایسی صنعت میں اپلائی کرے جس میں الیکٹرونکس گڈز کی مینوفیکچرنگ اور دورِ حاضر کی کافی گیڈجٹ شامل ہیں یا وہ ٹیچنگ کے شعبے میں آسکتی ہیں اور مزید ایم فل یا پی ایچ ڈی کر سکتی ہیں،اگر وہ بیرون ملک جانا چاہتی ہیں تو الیکٹرونکس کے شعبے میں بے شمار مواقع موجود ہیں۔


.
تازہ ترین