• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام کاٹھور کے ایک اسکول میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبعلموں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ موٹر وے پولیس کے اعلامیے کے مطابق بیٹ نمبر 35کراچی سیکٹرIII-N-5 سائوتھ کے زیرِنگرانی گورنمنٹ سیکنڈری اسکول، کاٹھور، سپر ہائی وےM-9میں روڈ سیفٹی سیمینار منعقد کیا گیاجس میں سرکاری اسکول کے طلباء،سول سوسائٹی کے نمائندوں  اور موٹر وے پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد طلباء اور شہریوں میں ٹریفک قوانین سے آگہی اور ان کی پاسداری تھا ۔ سیمینار میں موٹروے پولیس کے افسران اور سیمینار میں شامل دیگر شرکاء و طلباء نے روڈ سیفٹی کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔
تازہ ترین