• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گرد افغانستان میں پھر منظم ہورہے ہیں، قوم کے خون کا فوری بدلہ لیں گے،آرمی چیف، پاک افغان سرحد بند، فوجی ترجمان

باجوڑ / راولپنڈی ( نیوز ایجنسیز / جنگ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سہون میں شریف کی درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ میں خودکش دھماکے کے بعد قوم سے پرسکون رہنے کی اپیل اور دہشت گردوں سے قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا فور ی بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ، قوم کے ساتھ کھڑے ہیں ، دشمن ایجنسیاں حملے کر رہی ہیں ہم دفاع کریں گے اور بھرپور جواب دیں گے، اب صبر نہیں کریں گے ، قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے ، کسی ذمہ دار کو بخشیں نہیں گے۔ علاوہ ازیں پاک فوج کے سربراہ کی ہدایات پر امدادی سرگرمیوں کے لئے پاک فوج ‘رینجرز اور میڈیکل ٹیمیں سیہون شریف روانہ ہوگئیں جبکہ زخمیوں کے فوری اور بروقت انخلاء کیلئے بھرپور امدادی سرگرمیاں جاری رہیں ، رات میں اڑنے کی صلاحیت رکھنے والے بحریہ کے ہیلی کاپٹرز امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ، پاک فضائیہ کے سی ون 30طیارہ بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ، سی ون 30کے ذریعے شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سیہون میں خودکش دھماکے کے بعد پاک افغان طورخم سرحد کو بند کردیا گیا۔قبل ازیں مہمند ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردافغانستان میں اپنی محفوظ پناہ گاہوں میں پھر منظم ہورہے ہیں ، ہوکر ہمارے معاشرے میں شکوک و شہبات کو پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ‘ہم سب ملکر ان کوششوں کو ناکام بنائیں گے ، تحمل کی پالیسی کے باوجود جواب دے سکتے ہیں، پاکستان کی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، دوسرے ممالک بھی اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں‘پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے سیہون شریف دھماکے کے بعد قوم کے نام اہم پیغام دیا۔ اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، قوم کے خون کے ہر قطرے کا انتقال فوراً لیں گے کسی کےلئے بھی گریز کی پالیسی نہیں اپنائی جائے گی ، اب مزید صبر نہیں کرینگے اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ، حالیہ حملے دشمن ایجنسیوں کی جانب سے کئے جا رہے ہیں ، یہ حملے افغانستان میں موجود ٹھکانوں سے کئے جا رہے ہیں ، قوم پرسکون رہے پاک فوج دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ، فوج عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع کریں گے اور دشمن کو بھرپور جواب دیں گے۔ علاوہ ازیں آرمی چیف کی ہدایات پر امدادی سرگرمیوں کے لئے پاک فوج ‘رینجرز اور میڈیکل ٹیمیں سیہون شریف روانہ کر دی گئیں ۔
تازہ ترین