آپ آف لائن ہیں
جمعہ10؍شعبان المعظم 1439ھ 27؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
ڈیرہ اسماعیل خان( نمائندہ جنگ) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا ار فائرنگ کرکے 2اہلکاروں سمیت 3افراد کو شہید کردیا۔ فائرنگ سے 3افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جمعرات کو نماز عشائ کے بعد ڈیرہ کے مصروف علاقہ مشن موڑ میں بابو پٹرول پمپ پر اے ایس آئی راحت اللہ نفری کے ہمراہ موبائل میں گشت پر موجود تھے اس دوران 2 موٹرسائیکل سوار افراد آئے اور پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں اے ایس آئی راحت اللہ،کانسٹیبل راج سید اور پٹرول پمپ کا مینجر فضل رحمان متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے 3افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں مل سکی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں