• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹ اڈے راجباہ روڈپرمنتقل کرنے کیلئے 3 دن کی مہلت

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے ریلوے روڈ پر واقع مسافر ٹرانسپورٹ اڈوں کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اڈوں میں گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے راجباہ والا روڈ استعمال کریں اور ریلوے روڈ کی طرف سے مسافروں کو چڑھانے واتارنے سمیت تمام آپریشن بند کردیا جائے تاکہ ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنایا جاسکے۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کی ڈائریکشن کے مطابق ریلوے روڈ کی طرف اڈوں کو بند کیا جائے اور تمام قواعد وضوابط اور شرائط کی پابندی کی جائے ۔ انہوں نے مسافر ٹرانسپورٹ اڈوں کی انتظامیہ کو تین دن کی مہلت دی اور کہا کہ وہ اپنے ٹرانسپورٹ کا تمام نظام راجباہ روڈ کی طرف منتقل کرلیں ۔انہوں نے اڈوں کی انتظامیہ کو سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے اور مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی بھی تاکید کی۔
تازہ ترین