• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا نادہند گان سے وصولی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت

فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی ) وائس چیئر مین واسا میا ں عرفان منان نے کا رکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ساشہری مفاد کی بنیادی سہولتوں کے حامل متعدد منصوبے مکمل کر رہا ہے، شہر کی مصروف شاہراہوں پر روڑ سایئڈ ڈرین جیسے بڑے منصوبے بھی روبہ تکمیل ہیں ۔تمام پراجیکٹس کو وقتِ مقررہ میں تکمیل اور کام کی کوالٹی کو یقینی بنائی جائے، واسا کی ملکیتی زمین قابضین سے واگزار کروائی جا چکی ہے ۔ اجلاس کو کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹس نے بتایا کہ گلفشاں واٹر ورکس کی بحالی اور شیخو پورہ روڈڈرین کا کام مکمل ہوچکاہے جبکہ باقی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔وائس چیئر مین نے نا د ہندہ صارفین سے وصولی یقینی بنانے کی ہدایات جا ری کیں۔
تازہ ترین