آپ آف لائن ہیں
ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1439ھ 21؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام امتحان میٹرک کلاس دہم یکم مارچ جبکہ کلاس نہم 17 مارچ سے شروع کر 3 اپریل تک جاری رہے گا ۔اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہر کے مطابق کلاس دہم کے امتحان میں 153329 طلباء وطالبات شریک ہوں گے ‘ پرائیویٹ طلباء وطالبات کو داخلہ فارموں پر درج ان کے گھروں کے پتہ جات پر رول نمبر سلپس ارسال کر دی گئی ہیں جبکہ ریگولر طلباء وطالبات کی رول نمبر سلپس ان کے اداروں سے مل جائینگی ۔جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ چنیوٹ اور فیصل آباد میں 516 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ہر تحصیل و ضلع کی سطح پرکنٹرول رومز بھی بنائے گئے ہیں جہاں سے امتحان کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں