• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان: خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، 300 بچے متاثر

300 Childrens Affected By Measles
جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل شکئی میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی ،دو سے تین روز کے دوران مختلف اسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ 300بچوں کو داخل کرایا جاچکا ہے۔

تحصیل شکئی کے علاقے ماندتہ میں خسرے کی وبا نے پانچ سالہ بچے کی جان لے لی جبکہ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران ہیڈکوارٹر اسپتال وانا،کیٹیگری ڈی اسپتال ساعالم،بی ایچ یو انگور اڈا اور بی ایچ یو شکئی میں 300 کے قریب خسرہ سے متاثرہ بچوں کو داخل کرایا گیا۔

وباءپر قابو پانے کیلئے ایجنسی سرجن ڈاکٹر جہانزیب داوڑ نے ٹیمیں روانہ کردی ہیں ۔
تازہ ترین