• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرمملکت داخلہ کی دہشتگردی کی نئی لہر پر ان کیمرا بریفنگ

Interior Minister Camera Briefing On The New Wave Of Terrorism
وزیرمملکت داخلہ بلیغ الرحمان نے دہشتگردی کی نئی لہر کے حوالے سے سینیٹ میں ان کیمرا بریفنگ دی۔

بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ ریاست اور ادارے دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے متحرک ہیں، جماعت الاحرار افغانستان کے علاقےلال پورہ، ننگرہار سے آپریٹ کررہی ہے ۔

بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات کےتھریٹ الرٹ کچھ اہم گرفتاریوں کے بعد جاری کیے، لاہور میں 10 سے 12 سال کی عمر کے کچھ بچے جنوری میں پکڑے جن کا تعلق جماعت الاحرارسے تھا، پوچھ گچھ سے معلوم ہوا کہ لاہورمیں ابدالی چوک پر بوائزاسکول پرحملے کا منصوبہ تھا، اس اطلاع پر تھریٹ الرٹ جاری کیا، جس سے دہشت گردی کے بڑے واقعے سے بچ گئے، پشاور اور کوئٹہ میں بھی گرفتاریوں کے بعد الرٹ جاری کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر مملکت سے صالح شاہ، سسی پلیجو اور میرکبیر نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں داعش کا وجود ہے تاہم وزیرمملکت نے داعش کی موجودگی کے حوالے سے کوئی مناسب جواب نہیں دیا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ داعش نے سہون دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے، تحقیقات کررہے ہیں، تفصیلات آئیں گی تو حقائق کا علم ہو گا۔
تازہ ترین