کوئٹہ(سٹی ڈیسک)عوامی ورکرز پارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری کے بیان میں کہاگیا ہے کہ حکومت پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں من مانے اضافے کو کنٹرول کرے اور ان کے لئے باقاعدہ ضابطہ اخلاق ترتیب دے اب جبکہ سکول کھلنے والے ہیں بھاری بھر کم فیسوں کی وجہ سے غریب او رمحنت کش طبقے کے بچے تعلیم سے محروم نہ رہ جائیں انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیمی معیار کے حوالے سے بلندوبانگ دعوے تو بہت کرتی ہے لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں عوامی ورکرز پارٹی غریب اورمحنت کش طبقے کی ترجمان جماعت ہے پارٹی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پرائیویٹ اسکول مالکان کو فیس کم سے کم رکھنے کا پابند کرے اور سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم اور اساتذہ کی حاضری پر توجہ دے تاکہ محنت کش اور غریب طبقے کے بچوں کو بھی معیاری تعلیم مہیا ہوسکے۔