• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باب دوستی اور طورخم بارڈر آج دوبارہ کھلیں گے

Torkham Border For Friendship To Open Today
چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی اور خیبرایجنسی میں طورخم بارڈر کو آج دوبارہ کھولا جائےگا۔

گزشتہ روز دونوں مقامات سے مجموعی طور پر19ہزار269افغان باشندے پاکستان سے افغانستان گئے جبکہ 2 ہزار131 پاکستانی اپنے وطن لوٹے۔ طورخم بارڈر سے مسافروں کی آمد و رفت کے لیے 5گھنٹے کا اضافی وقت بھی دیاگیا۔

حکومت پاکستان نے چمن میں باب دوستی اور خیبر ایجنسی میں طورخم کے مقام پر پاک افغان سرحد کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز صبح 8 بجے دونوں مقامات پر دستاویزات کے ساتھ پیدل سفر کرنے والوں کے لئے سرحد کھولی گئی۔ تاہم تجارتی سرگرمیاں بدستور معطل رہیں۔

پاکستان اور افغانستان میں پھنسے ہزاروں افراد پاسپورٹ ، ویزا اور قانونی دستاویزات دکھا کر اپنے اپنے ملک روانہ ہوئے۔

ایف سی حکام کے چمن میں باب دوستی کے ذریعہ صبح 8 بجے سے شام 5بجے تک 6 ہزار 7 سو 28 ایسے افراد افغانستان میں داخل ہوئے جو پاکستان میں پھنسے تھے جبکہ افغانستان میں پھنسے 16 سو 31 افراد کو پاکستان میں داخل کیاگیا۔

ادھر خیبرایجنسی میں طورخم بارڈر کے راستے12ہزار541 افغانی پاکستان سے افغانستان گئے اور500 پاکستانی افغانستان سے اپنے ملک واپس لوٹے، طورخم بارڈر سے سرحد پار کرنیوالوں کو 5 گھنٹے کا اضافہ وقت بھی دیاگیا۔

طورخم اور باب دوستی سرحدوں کو آج پھر صبح 8 بجے کھولا جائے گا ۔ ادھرشمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر انگور اڈا گیٹ اور کرم ایجنسی میں چار مقامات پر پاک افغان سرحدیں بدستور بند ہیں۔
تازہ ترین