• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن و طورخم پر پاک افغان سرحد دوبارہ غیر معینہ مدت کیلئے بند

Chaman And Torkham Border Closed
چمن اور خیبر ایجنسی کے مقام پر پاک افغان بارڈر دو روز بعد دوبارہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے احکامات کے تحت چمن اور خیبر ایجنسی کے مقام پر پاک افغان بارڈر دو روز کے لیے کھولا گیا تھا، جس کے دوران پاکستان اور افغانستان میں پھنسے افراد کوپاسپورٹ، ویزا اور قانونی دستاویزات دکھا کر اپنے اپنے ملک جانے کی اجازت دی گئی، تاہم ہرقسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں۔

دو روز کے دوران چمن میں باب دوستی کے راستے 27 ہزار 410 افغان باشندوں نے سرحد عبور کی جبکہ 4 ہزار 252 پاکستانی شہری افغانستان سے وطن واپس لوٹے۔

اسی طرح خیبر ایجنسی میں طورخم کے راستے دو دنوں میں 23541 افغانی باشندوں نے بارڈر کراس کیا جبکہ 500 سو سے زائد پاکستانی شہری دستاویزات دکھا کر ملک میں داخل ہوئے۔
تازہ ترین