• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرکوٹ ،بند اسکول کھولنے کیلئے شہریوں کا مظاہرہ

عمرکوٹ (نامہ نگار )عمرکوٹ ضلع کے مختلف گوٹھوں کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا متعدد گرلز اسکول ضلع بھر میں کئی ماہ سے بند پڑے ہیں جس پر اسمبلی کے اجلاس میں بھی ایک خواتین رکن نے بھی احتجاج کیا تھا اور صوبائی وزیر تعلیم سے سوال کیا تھا کہ عمرکوٹ ضلع میں بند گرلز اسکول کی طالبات نے کیا جرم کیا ہے جو کئی ماہ سے یہ گرلز اسکول بند پڑے ہیں وزیر تعلیم نے کہا تھا کہ ایک ماہ میں یہ عمرکوٹ ضلع میں بند گرلز اسکول کھولے جائیں گے مگر اب تین ماہ ہو گئے ہیں یہ اسکول ابھی تک نہیں کھلے ہیں اور بند پڑے ہیں تو دوسری جانب عمرکوٹ تعلقہ میں چلنے والے مین اسکول بھی ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑے ہیں جن اسکولوں میں تیس سے چالیس طالب علم تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کی تعلیم ضائع ہو رہی ہے مگر ان میں ٹیچر مقرر نہیں کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین