• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ دینی اور جدید علوم کے حصول پر توجہ دیں ،عون نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مدرسہ مہدیہ تعلیم القرآن گلستان جوہر میں مدارس کے طلبہ و طالبات کی تربیتی اور تعلیمی نشست سے خطاب کے دوران مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ ہمارے ہونہاروں کو چاہیئے کہ وہ دینی اور جدید علوم کے حصول پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ دنیا کے ساتھ ساتھ قرآن و حدیث کی تعلیمات سے شناسائی نہایت ضروری ہے لہٰذا اساتذہ و والدین کو چاہیئے کہ وہ بچوں کی تربیت پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ تعلیم کا حصول عین عبادت اور اسکے حصول کی خاص تاکید کی گئی ہے۔
تازہ ترین