• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ڈگری کالج اسٹیڈیم روڈ مجید ایس آر ای میں ہفتہ طلبا و طالبات کے آخری دن تقریب تقسیم انعامات اور بارہویں جماعت کی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصار ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ اور مہمانان اعزازی انعام احمد چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ، کراچی اور کمانڈر راشد محی الدین، ڈائریکٹر آف اسٹڈیز پی این ایس بہادر کراچی تھے۔ تقریب میں بین الجماعتی اور بین الکلیاتی مقابلوں میں کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر ناصر انصار نے ہفتہ طلبہ و طالبات کے کامیاب انعقاد پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید اعجاز الدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج اسٹیڈیم روڈ میں ہفتہ طلبہ و طالبات اور کالج میگزین کی روایت خاصی مستحکم ہے اور اسے جاری و ساری رہنا چاہئے۔
تازہ ترین