آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ18؍رمضان المبارک1440 ھ24؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو الہ یار،آل پاکستان اسکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کی حلف برداری کی تقریب

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار)آل پاکستان اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ ضلع ٹنڈوالہ یار کے نومنتخب عہدیدران کی تقریب حلف برادری مرتضی ڈاڈہی ہال میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی آل پاکستان اسکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے صدر خالد شاہ نے اپنے وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارات ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ ماسٹر نصیر الدین قائم خانی نے کی تقریب میں دی فاونڈیشن گرامر پبلک اسکول کے بچوں نے خصوصی ٹیبلو پیش کیا جس کو تقریب میں موجود افراد نے بہت پسند کیا اور عبیرہ مستجاب اور ان کی ٹیم کو داد دی ،بعد ازاں تقریب میں مرکزی صدر خالد شاہ نے آل پاکستان اسکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ ٹنڈوالہ یار کے نو منتخب عہدیدروں سے حلف لیا آل پاکستان اسکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن ٹنڈوالہ یار کی نئی کابینہ میں صدرمحمد عامر خانزداہ،جنرل سیکرٹری جنید فارق قائم خانی ، فنانس سیکرٹری شہزاد آرائیں ، سیکرٹری اطلاعات الطاف حسین ، پریس سیکرٹری و سوشل میڈیا آصف اقبال قریشی ،و دیگر سے حلف لیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں