• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باڑہ میں گرلزپرائمری اسکو ل دھماکاخیز مواد سے اڑا دیا گیا

لنڈیکوتل( نمائندہ جنگ)تحصیل باڑہ میں گورنمنٹ پرائمری سکو ل جانی خیل کلی کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا،تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  خیبر ایجنسی کے سب ڈویژن باڑہ کے علاقہ شلوبرمیں گورنمنٹ گرلز پرائمری جانی خیل کلی کو شدت پسندوں نے بارودی مواد سے اڑادیا جس سے سکول کی چارد یواری کوجزوی نقصان پہنچاہے ۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،ذرائع کے مطابق دھماکہ رات کے وقت ہوا ہے اسلئے کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردیا لیکن آخری خبریں ملنے تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔باڑہ کی پولیٹکل انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کردی ہے ۔
تازہ ترین