• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔سر مجھے بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کا پاکستان میں اسکوپ بتائیں؟ (سمیرا عباس۔اسلام آباد)
ج۔اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس ایک اہم سبجیکٹ ایریا ہے جو مینجمنٹ اور سوشل سائنسز کا اہم جُز ہے،صرف اس سبجیکٹ ایریا میں ڈگری کرنا ہی کافی نہیں ہو گا جب تک کہ آپ اس سے منسلک کیریئر کا انتخاب نہیں کریں،اس کے علاوہ آپ کو اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کی مخصوص ا سپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا ہوگا جو آپ کو کیریئر میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریگی،اس ڈگری کی پاکستان اور بیرون ملک مانگ ہے لیکن جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا کہ ڈگری حاصل کرنے کے بعد آپ کو متعلقہ شعبے میں کام کرنا ہو گا۔
س۔میں جرنلزم میں پارٹ ٹائم ماسٹرز کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میری دلچسپی جرنلزم میں ہے لیکن میں بیچلرز بی ایس زولوجی کر رہا ہوں ،مجھے آپ کی ماہرانہ رائے چاہئے کہ میں کیا کروں ؟ (محمد الیاس۔کراچی)
ج۔آج کل کی یوتھ کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ڈگری حاصل کرنے کا شوق زیادہ رکھتے ہیں اور اپنے کیریئر کے حوالے سے اسپیشلائزیشن کے انتخاب کا خیال اُنہیں ماسٹرز یا اُس کے بعد آتا ہے ،بیٹا آپ کا بنیادی سبجیکٹ ایریا زوالوجی سے متعلقہ ہے اور اب آپ جرنلزم کو زوالوجی کے ساتھ کس طرح منسلک کریں گے،میرا یہ مشورہ ہے کہ اب آپ سب سے پہلے اپنی بی ایس زوالوجی مکمل کریں اور پھر اُس کے بعد اسی فیلڈ سے متعلق اسپیشلائزیشن کا انتخاب کریںاور مجھے اُمید ہے کہ آپ کو آپ کی فیلڈ ہی میں جاب کے مواقع حاصل ہوں گے۔
س۔ میں ایم اے اکنامکس کرنے کے بعد ایم فل اکنامکس کر رہا ہوں،مجھے آپ کی رہنمائی چاہئے کہ آیا میں مائیکرو اکنامکس کا انتخاب کروں یاڈیولپنگ اکنامکس کا؟۔ (امجد فاروق۔لاہور)
ج۔مائیکرو اکنامکس اور ڈیولپنگ اکنامکس دونوں کی مانگ پاکستان اور بیرون ملک ہے اور ان دونوں اسپیشلائزیشنز میں کیریئر کے بیشمار مواقع موجود ہیں، ڈیولپنگ اکنامکس ترقی پذیرممالک اور معیشتوں کی طرف زیادہ مائل ہے جیسا کے پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے تو آپ کے کیریئر کے مواقع زیادہ بہتر اور اچھے ہیں۔
س۔سر میں نے ماسٹرز ڈپلومیسی اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز(انٹرنیشنل ریلیشنز)پنجاب یونیورسٹی سے کیا ہے،کیا میں اب سی ایس ایس کر سکتا ہوں اورمجھے کیریئر کے حوالے اور موجودہ مواقع سے آگاہ کریں؟ (سمیع اللہ ۔لاہور)
ج۔جن مضامین کا آپ نے انتخاب کیاہے اور جو ڈگری آپ نے حاصل کی ہے یہ سب سی ایس ایس کرنے کے لئےبہترین مجموعہ ہے ،مجھے یقین ہے کہ اب تک آپ سی ایس ایس کے لازمی اور اختیاری دونوں مضامین کے بارے میں معلومات لے چکے ہونگے،اگر آپ تھوڑی سے مزید محنت کریں تو مجھے یقین ہے کہ آپ کامیا ب ہونگے،اس کے بعد آپ سرکاری اداروں میں ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔

.
تازہ ترین