• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ پر مثالی فیصلے ضرور ہونے چاہئیں، حفیظ

Muhammad Hafiz Press Conference
کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کسی کھلاڑی نےپاکستان کی عزت کوٹھیس پہنچائی اسےمعاف نہیں کرناچاہیے ،اسپاٹ فکسنگ کا پاکستان ٹیم سے منسلک ہونا افسوسناک ہے ،ایسے فیصلے ضرور ہونے چاہئیں جو دوسروں کے لیےمثال بنیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نےنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میںمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب زخمی ہوا تومیرے لیے مشکل وقت تھا،انگلینڈ میںزخمی ہوا تو خود کھیلنے سے منع کردیا تھا،گھٹنے کی انجری سےنجات حاصل کرکےٹیم کو دوبارہ جوائن کیا، جس کے بعد اظہر علی کی غیر موجودگی کی وجہ سے 2 میچوں کے لیے کپتانی ملی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا،آسٹریلیا میں پرفارمنس سے مطمئن ہوں،کوشش تھی کہ بولنگ میں کم بیک کرسکوں،عزت کے ساتھ جب تک کھیل سکا پاکستان کے لیے کھیلوں گا،

پاکستان سپر لیگ میں اپنی پر فارمنس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں میری پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی ، مختلف نمبرز پر بیٹنگ کی،اپنی بیٹنگ سے ابتدا میں خوش نہیں تھا،2 بار صفر پر آؤٹ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے سلیکٹرز نے اعتماد دیا ہے،امید ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں اچھا پرفارم کروں۔
تازہ ترین