• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور میں صدر صاحب کو سیمینار میں خطاب کرنا تھا۔
ایڈیٹر صاحب نے کوریج کی ذمے داری مجھے سونپی۔
میں بھاگم بھاگ الحمرا آرٹس کونسل پہنچا۔
وہاں پروٹول والے چوکس کھڑے تھے۔
مشرق میں ایک کلومیٹر تک سڑک بند تھی۔
مغرب میں ایک کلومیٹر تک سڑک بند تھی۔
شمال میں ایک کلومیٹر تک سڑک بند تھی۔
جنوب میں ایک کلومیٹر تک سڑک بند تھی۔
شہری اپنی اپنی گاڑیوں میں قید تھے،
سب بے بسی کی تصویر بنے ہوئے تھے۔
میں اپنا کارڈ دکھا کر الحمرا میں داخل ہوا۔
دیکھا کہ صدر صاحب مساوات کے موضوع پر خطاب کر رہے ہیں۔
تازہ ترین